بھارت میں بیرونی سیاحوں کی آمد میں اضافہ

نئی دہلی،16؍جون، مئی2015 کے مقابلے مئی 2016 میں بیرونی سیاحوں کی آمد میں 3.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اپریل 2016 میں سب سے زیادہ سیاحوں کی آمد بنگلہ دیش ہے جبکہ اس کے بعد دوسرے نمبر پر امریکہ سے اور تیسرے نمبر پر برطانیہ سے آنے والے سیاح ہیں۔ مئی 2016 میں باہر سے آنے والے سیاحوں سے 10285 کروڑ روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ سیاحت کی وزارت ریزروبینک آ ف انڈیا میں دستیاب اعدادوشمار کی بنیاد پر اور بیورو آف امیگریشن (بی او آئی) سے حاصل اعدادوشمار کے مطابق مئی 2016 میں بیرونی سیاحوں کی آمد 5.29 لاکھ رہی جبکہ مئی 2015 میں بیرونی سیاحوں کی آمد 5.1 لاکھ تھی۔ اس سے 2015 کے مقابلے مئی 2016 میں 3.7 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ جنوری سے مئی 2016 کے دوران بیرونی سیاحوں کی آمد کی تعداد 36.36 لاکھ رہی جبکہ سال 2015 میں اسی عرصے کے دوران آنے والے سیاحوں کی تعداد 33.32 لاکھ تھی اس سے جنوری سے مئی کے دوران سیاحوں کی آمد میں چار فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔