جنرل نیوز

بھوکوں کو کھانا کھلانا اسلام کی تعلیم – نفرتوں کو ختم کریں اور محبتوں کو پروان چڑھائیں- قاضی سید ندیم الدین

 

 

عادل آباد 29-اپریل(اردو لیکس)بھوکوں کو کھانا کھلانا اور ضرورت مندوں کی خبر رکھنا یہ اسلام کی تعلیم ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر دارالانصار ویلفیر سوسائٹی عادل آباد قاضی سید ندیم الدین نے دور دراز سے پیدل سفر کر کے اپنے وطن لوٹنے والے افراد میں عادل آباد ہائیویز پر غذائی پیاکٹس اور فروٹس پانی کے پیاکٹس تقسیم کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مہاراشٹر کے مختلف مقامات کے رہنے والے جو کام کاج کیلئے حیدرآباد اور دیگر ریاستوں میں رہائش پذیر تھے۔لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے وطن پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔جن میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔سید ندیم الدین نے ان غیر مسلم مسافرین سے حالات دریافت کی اور کھانے کے پیاکٹس اور پانی کے باٹلس اور فروٹس بسکٹس تقسیم کئے۔قاضی سید ندیم الدین کے ہمراہ دارالانصار کی ٹیم حافظ عارف خان؛حافظ عطاءاللہ خان؛محمد شفیع؛محمد محسن؛خضر یافعی اور دوسرے موجود تھے۔خضر یافعی نے کہاکہ کوروناوائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلہ کو بنائیں رکھیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا کو لیکر ملک میں نفرت کے ماحول کو بڑھایا جارہا ہے۔ایسے حالات میں ہم سب کو متحد ہوکر اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے بلالحاظ مذہب مسلم و غیر مسلم تک پہنچ کر انکے مسائل کو حل کریں اور انسانیت کے کام آئیں۔یہ وقت سیاست کا نہیں ہے بلکہ انسانی جذبہ کے ساتھ خدمت کے ذریعہ نفرتوں کے ماحول میں محبتوں کو پروان چڑھانے کا ہے۔انہوں نے کہاکہ رمضان کے پیش نظر آئندہ مستحقین میں 500 راشن کٹس تقسیم کا منصوبہ ہے۔اہل خیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button