جرائم و حادثات

16 سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کے ساتھ کی شرمناک حرکت اور کاٹ دیا گلا

نئی دہلی: ایک لڑکے نے 58 سالہ خاتون کا عصمت ریزی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا۔ درندگی کی یہ واردات مدھیہ پردیش میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں 16 سالہ لڑکا 58 سالہ خاتون کو ویران جگہ پر لے گیا اس کے بعد اس نے‌خاتون کی عصمت ریزی کی۔ شرمناک حرکت کے بعد اس نے تیز دھار شئے سے گلا کاٹ کر اس خاتون کا قتل کر دیا۔ بزرگ خاتون کے لاپتہ ہونے پر پر اس کے گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد خاتون کی تلاش شروع کردی تھی کہ انھیں خاتون کی نعش ملی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ مقتول خاتون کے ارکان خاندان نے لڑکے پر دو سال قبل موبائل فون چوری کرنے کا الزام لگایا تھا، پولیس کو شبہ ہے کہ لڑکے نے اپنے ساتھ کی گئی توہین کا بدلہ لینے کے لیے یہ جرم کیا ہے، پولیس پورے معاملے کی  تحقیقات ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button