جماعت اسلامی ہند یاقوت پورہ کے زیر اہتمام ہیلپنگ ہینڈ کے تعاون سے راشن کٹس کی تقسیم

حیدرآباد-10 مئی( پریس ریلیز)سید سلیم الدین،سیکریٹری جماعت اسلامی ہند یاقوت پورہ کی اطلاع کے بموجب یاقوت پورہ کے مختلف علاقوں کے غریب مستحق مسلم خاندانوں میں ہیلپنگ ہینڈفار ریلیف اینڈڈیولیپمنٹ اوراسلامک سوشیل سرویس سو سایٹی،حیدرآبادکے تعاون و اشتراک سے جماعت اسلامی ہند یاقوت پورہ کے زیر اہتمام رمضان راشن کٹس کی تقسیم عمل میں آئی۔امیرمقامی جماعت اسلامی ہند یاقوت پورہ جناب محمد عمادالدین کی نگرانی میں علاقہ کے مستحق مسلم خاندانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان تک کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی گئیں۔اس موقع پر ا میرمقامی جماعت اسلامی ہند یاقوت پورہ جناب محمدعمادالدین نے اپنے بیان میں کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہہ سے غریب اور متوسط طبقہ سخت پریشان حال ہے۔انہوں نے صاحب خیر حضرات سے اپیل کی موجودہ حالات کے پیش نظر ماہ صیام میں اپنے رشتہ داروں،پڑوسیوں اور ضرورتمندوں کا خاص خیال رکھیں۔اسکے علاوہ انہوں نے سادگی کے ساتھ عید منانے کا مشورہ دیا۔جناب محمد کلیم الدین،محمد یوسف اسلامی،و دیگر کارکنان جماعت اسلامی یاقوت پورہ اس موقع پرموجود تھے۔