تلنگانہ

کورٹلہ میں افسوسناک واقعہ – حالت نشہ میں برقی ٹرانسفارمر کی جالی چھونے سے نوجوان ہلاک

کورٹلہ -10 مئی ( اردو لیکس)  کورٹلہ ٹاون میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔جہاں ایک نوجوان نے نشہ کی حالت میں سڑک پر ہنگامہ آرائی کرنے کے بعد برقی ٹرانسفارمر کو پکڑ لیا ۔جس کے نتیجے میں نوجوان کی موت ہوگئی ۔بتایا گیا ہے کہ نوجوان کی دماغی حالت بھی ٹھیک نہیں تھی ۔کافی دیر تک سڑک پر پھتر اٹھا کر ادھر ادھر پھینکنے لگا بعد ازاں قریب میں واقع برقی ٹرانسفارمر کے پاس گیا جہاں ٹرانسفارمر کے اطراف لگی جالی کو چھونے کے بعد نوجوان چند منٹوں میں وہیں ڈھیر ہوگیا ۔سمجھا جاتا ہے کہ جالی میں برقی رو دوڑ رہی تھی جس کے نتیجے میں نوجوان کی موت ہوگئی .نوجوان کی شناخت 32 سالہ راما سبا رائیڈو کی حیثیت سے ہوئی ہے جو پیشہ سے میستری بتایا گیا اور وہ آندھراپردیش سے تعلق رکھتا تھا اور کورٹلہ میں اپنے رشتہ داروں کے پاس مقیم تھا اسے دو بچے ہیں 

متعلقہ خبریں

Back to top button