صفا بیت المال سے بیماروں کی رہنمائی کے لیے میڈیکل ہیلپ لائن کی خدمات ، 30 سے زائد ڈاکٹروں کی اعزازی خدمات

 

 حیدرآباد -11 مئی ( پریس ریلیز) لاک ڈاؤن کے بعد سے تقریبا دواخانوں کے بیرونی بیماروں کا علاج بند ہے اور عوام کو گھروں سے باہر نکلنے کی بھی حکومت کی جانب سے ہدایات جاری ہیں اور لوگ بھی کرونا وائرس کی وجہ سے باہر نکلنے سے خوفزدہ ہیں ۔۔ مرکزی حکومت کی جانب سے بھی لاک ڈاؤن کے آغاز ہی سے یہ مشورہ عوام کو دیا جارہا ہے کہ اپنی چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے علاج کے لیے دواخانوں کو نہ جائیں بلکہ ان لاءین تفصیلات بتلاکر ڈاکٹروں سے رہنمائی حاصل کریں ۔ عوام کا بیشتر طبقہ اپنی بیماریوں کے علاج کے لیے یا تو گھریلو نسخوں پر اکتفا کیے ہوءے ہے یا اپنی بیماریوں کو مجبورا دبائے ہوئے ہے ۔ ظاہر ہے کہ یہ صورتحال بیماروں کے لیے یقینا نقصان دہ ہے ۔ اپنی بیماریوں کے علاج کے لئے ڈاکٹروں سے بروقت رہنمائی ضروری ہوتی ہے تاکہ بروقت بیماری کا علاج کیا جاسکے صفا بیت المال انڈیا جو طبی ، تعلیمی ، معاشی اور ہنگامی خدمات میں ہمیشہ ہی ہمہ تن مصروف رہتا ہے اور جو ملک کے حالات کے تناظر میں ہنگامی خدمات کا 14 سالہ تجربہ بھی رکھتا ہے صفا بیت المال انڈیا نے مقامی ڈاکٹروں کی فعال اور معروف تنظیم ایکسیس فاؤنڈیشن حیدرآباد کے اشتراک سے میڈیکل ہیلپ لائین کا آغاز کیا ہے جس سے مختلف اور متعدد بیماریوں سے متعلقہ ماہر تجربہ کار 30 سے زائد ڈاکٹرس ان ہنگامی حالات میں اعزازی طور پر خدمت کے لئے تیار اور کمربستہ ہیں ۔ صفا بیت المال انڈیا نے اس میڈیکل ہیلپ لاءین کا آغاز 17 اپریل سے ہی کردیا ہے ہزاروں کی تعداد میں بیماروں نے اس سے استفادہ بھی کیا ہے اور روزانہ ہی بیمار اس ہیلپ لاءین سے بکثرت رجوع ہو رہے ہیں بیمار اس نمبر پر صبح 9 بجے تا 2بجے کال سکتے ہیں 600-600-7306 اس ہیلپ لائن کے لیے صفا بیت المال کے چار افراد پر مشتمل ٹیم خدمت میں مصروف ہے بیمار اس نمبر پر پہلے فون کریں جنھیں ڈاکٹر سے راست بات کرنے کا بیمار کو موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ بیمار اپنی بیماری کی تفصیلات ڈاکٹر سے خود کہہ سکے اور ڈاکٹر سے رہنمائی بھی حاصل کر سکے واضح ہوکہ صفا بیت المال نے یہ خدمات مفت جاری کیے ہیں کسی بھی قسم کا کوئی معاوضہ بیماروں سے نہیں لیا جائے گا صفا بیت المال کے ٹرسٹیان مولانا غیاث احمد رشادی ، مولانا فصیح الدین ندوی ، مولانا محمد مصدق قاسمی مولانا وسیم الحق ندوی مفتی عبدالمہیمن اظہر قاسمی اور ایکسیس فاؤنڈیشن حیدرآباد کے ذمہ داران نے بیماروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خدمت سے استفادہ کریں