انٹر نیشنل

سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا ڈینٹل ہسپتال، گنیز ورلڈ ریکارڈ 

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب کے شعبہ طب نے مملکت کے کاندھوں پر ایک اور ستارے کا ضافہ کیا۔ سعودی عرب کے کنگ سعود یونیورسٹی کے میڈیکل سٹی میں واقع ڈینٹل ہسپتال کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کا سب سے بڑا ڈینٹل ہسپتال قرار دیا گیا ہے۔

 

اخبار 24 کے مطابق ہسپتال کا رقبہ 37,165.12 مربع میٹر ہے جس میں مختلف طبی، تعلیمی اور تحقیقی شعبے قائم ہیں۔یونیورسٹی کے نائب صدر برائے پراجیکٹس ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الصقیر نے شیخ الجامعہ کی نیابت کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کیا، جبکہ اس موقع پر تقریب میں یونیورسٹی اور میڈیکل سٹی کے حکام نے شرکت کی۔

 

میڈیکل سٹی کے ایگزیگٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد الہرسی نے کہا کہ کنگ سعود یونیورسٹی کے میڈیکل سٹی کا مقصد طبی سہولتوں کی فراہمی میں مسابقت، تعلیمی منصوبوں، میڈیکل ٹریننگ اور سائنسی تحقیق میں معاونت کرنا ہے تاکہ مملکت کے وژن 2030 کے مطابق ترقی کے سفر میں کردار ادا کیا جائے۔

 

علاوہ ازیں میڈیکل سٹی کے سٹریٹیجک منصوبہ بندی کے ڈائریکٹرڈاکٹر صالح بن عبدالرحمان بن صالح نے واضح کیا کہ میڈیکل سٹی نے طبی، تعلیمی، تحقیق، ٹیکنیکل اور ادارتی شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button