ڈھونگی بابا گرفتار کمشنر پولیس حیدرآباد کی پریس کانفرنس

حیدرآباد پولیس نے لائف اسٹائل کے مالک کے مکان سے لکشمی پوجا کے نام پر ایک کروڑ 33 لاکھ روپئے لے کر فرار ہوجانے والے ڈھونگی بابا اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ کمشنر پولیس حیدرآباد مہیند ریڈی نے آج اس دھوکہ باز بابا شیوا اور اس کے دو ساتھیوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ ان کے پاس سے ایک کروڑ 19 لاکھ روپئے نقد رقم ضبط کرلی گئی۔
واضح رہے کہ چہارشنبہ کے دن لائف اسٹائل کے مالک مدھو سدھن ریڈی ساکبن ایم ایل اے کالونی بنجارہ ہلزکے مکان نقلی بابا پہنچا اور اس  نے رقم کو دگنا کرنے کے لئے پوجا کرنے کے بہانے مدھوسدن ریڈی اور ان کے گھر والوں کو پرساد میں نشہ ملاکر کھلا دیا جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے اور نقلی بابا رقم لے کر فرار ہوگیا تھا۔