جنرل نیوز

فلیٹ ریٹ بجلی بحال ہونے پر ریاست کے بنکروں میں خوشی کی لہر

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) ریاستی حکومت کی جانب سے بنکروں کی فلیٹ ریٹ بجلی بحال ہونے پر ضلع کے بنکروں سمیت پورے صوبے کے بنکروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔میڈیا میں خبر آنے کے بعد ہر کوئی ایک دوسرے کو فون سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کردیا ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات عام ہونے لگے۔بنکروں میں عید جیسا ماحول دیکھنے کو ملا اتنا ہی نہیں آج بعد نمازِ عشاء تراویح کی نماز ختم ہوتے ہی بنکر ادھیکار سنگٹھن کے صدر تفضل حسین انصاری نے تمام کارکنان اور بنکروں کی ایک میٹنگ کرکے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور حکومتِ اتر پردیش کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے تفضل حسین نے کہا کہ پورے صوبہ کے بنکروں کی تین سالوں کی محنت نے رنگ لاکر ہم سبھی بنکروں کے دلوں کو باغ باغ کردیا انہوں نے کہا کہ تین سال سے برابر ہم تمام بنکر اتر پردیش سرکار کے نمائندوں اور وزیرِ اعلیٰ يوگی آ دتیہ ناتھ سے خود کئی دور کی ملاقات کی جبکہ اس دوران کئی وزراء بھی تبدیل ہوئے مگر ہم لوگ ہمت نہیں ہارے اور اس کا صلہ آج ہمیں میسر ہوا۔ آج ہم سبھی بنکر بہت خوش ہیں اسی بناپر ہم یوگی جی کا اور اس محکمہ سے متعلقہ تمام وزیر افسران کا اس امید کے ساتھ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ فلیٹ ریٹ جو 800 طے ہوا ہے کچھ زیادہ ہے اس میں تخفیف کرے گی سرکار اور کلوواٹ میں بھی اضافہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم بنکر لیڈران بڑے فکر مند رہتے تھے کہ اتنی محنت کے بعد اگر فلیٹ ریٹ بحال نہ ہوا تو بنکر کیا کرے گا۔ بنکر کہاں سے قرض ادا کریگا ساتھ ہی تمام مخالفین کی طرح طرح کے طنز برداشت کرنے پڑتے تھے مگر اللہ نے وعدہ کیا ہے تم صدق دل سے قوم کے لئے کچھ کرو ہم اجر ضرور عطا کریں گے بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے۔کارکنان بنکر ادھیکار سنگتھن حفیظ الرحمان،محمدمعراج،پردھان عبدا لتواب انصاری،نجم الحسن،شفاء الدین،اسلام الدین،محمد منہاج نے بجلی فلیٹ ریٹ بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بجلی بقایاجات کے متعلق سوچ لیتے تھے راتوں کہ نیدیں حرام ہوجایا کرتی تھیں۔ حکومت نے ایک بہت بڑا مسلہ حل کرکے عید سے پہلے عید کی خوشیاں ہم لوگوں کو دیدی،ان سب میں سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ مارچ 2023 تک سابقہ ریٹ سے ہی بنکروں کا بجلی بل ادا ہوگا۔

ہم سبھی اتر پردیش حکومت کے بہت شکر گزار ہیں۔اور ہم لوگوں کی جدو جہد نے تمام غریب بنکروں کے چہرے پر مسکان لانے کا کام کیا ہے ہم زید پور کی عوام کو یقین دلاتے ہیں جس طرح سے بنکر ادھیکار سنگتھن سبھی کے لئے کام کر رہا ہے آگے بھی کرتا رہے گا۔اس موقع پر سیکڑوں بنکروں نےایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button