مبارکباد

ایڈیٹر اردو لیکس ذیشان علی کی عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد

حیدرآباد .25 مئی ( اردو لیکس)ایڈیٹر اردولیکس جناب زیشان علی نے عالم اسلام  بالخصوص دنیا بھر کے اردو داں طبقہ کو عیدالفطر کی پرخلوص مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نےعید کے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن عالم اسلام کے لیے انتہائی خوشیوں اور مسرت والا دن ہے۔ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن نے عید کے دن کی تمام رونقیں پھیکی کر دی ہیں۔ ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں نے عید گاہ میں نمازوں کا اہتمام نہیں کیا لیکن بعض علاقوں میں مسلمانوں نے مساجد اور گھروں میں یا تو عید کی یا پھر چاشت کی نماز ادا کیں۔

ویسے تو رمضان کے پورے مہینے میں لوگ اپنے گھروں میں ہی رہے اور انتہائی حالات میں ہی گھر سےباہر گئے لیکن سب کو امید تھی کہ عیدسے پہلے اس وبا سے کچھ راحت مل جائےگی اور سماجی دوری کے کچھ ضوابط کے ساتھ عوام عید کی نماز ادا کر پائیں گے لیکن ایسا ممکن نہیں ہوا اور اس وقت ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں بہت تیزی سےاضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ہم تمام کو چاہئے کہ ہم عیدالفطر کی خوشیوں میں غرباء و مساکین کو بھی شامل کریں۔ صاحب خیر حضرات عید کی خوشیوں میں وسائل سے محروم افراد کو بھی شامل کریں۔ جناب زیشان علی نے کہا کہ ماہ رمضان میں جس طرح ہم نے ڈسپلن کے ساتھ زندگی گزاری ہے باقی11 مہینوں میں بھی اسی طرح ڈسپلن کے ساتھ زندگی گزارنے  نماز اور دوسری عبادت کے لئے اپنا قیمتی وقت نکالنے کا عادی بن جانا چاہئے ۔انھوں نے اللہ سے دعا کی کہ ہمارے روزہ، تراویح، نمازوں، زکوة و فطرہ کو قبول فرمائے۔اور سارے عالم میں پھیلی کورونا وائرس کی وباء سے نجات ملے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button