جنرل نیوز

عادل آباد ۔ مجلسی قائدین کے وفد کی ضلع کلکٹر سے ملاقات ۔ شب برأت و رمضان المبارک کے موقع پر موثر انتظامات کرنے تحریری یادداشت حوالے ۔

عادل آباد۔6/مارچ(اردو لیکس)صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیریسٹر اسدالدین اویسی صاحب کی ہدایت پر آج عادل آباد مجلس اتحاد المسلمین کا ایک وفد مجلسی ٹاؤن صدر شیخ نزیر احمد کی قیادت میں ماہ مقدس رمضان المبارک اور شب برأت کی مناسبت سے شہر مستقر عادل آباد میں مسلمانوں کو مختلف سہولیات فراہم کرتے ہوئے موثر انتظامات کو یقینی بنانے ضلع کلکٹر عادل آباد راہول راج پی ایس سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف نکات پر مبنی تحریری یادداشت حوالے کی۔

 

اس موقع پر یادداشت حوالے کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو تفصیلات سے واقف کروایا گیا کہ محلہ بھکتاپور اور ترپلی میں واقع قبرستانوں میں جھاڑیوں کی کٹوایی اور صاف صفائی کے ضروری انتظامات اور بہتری کے لیے ضروری کارروائی کرنے کے لیے رمضان المبارک کو مدنظر رکھتے ہوئے صاف صفائی و روشنی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور بتایا کہ رمضان المبارک کا مہینہ 23 مارچ 2023 سے شروع ہونے والا ہے اور ماہ مقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ کلکٹر عادل آباد سے گزارش کی کہ وہ مختلف محکموں کے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کریں اور متعلقہ عہدیداران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کریں۔تاکہ رمضان المبارک کے دوران خاص طور پر افطار اور سحر کے وقت بجلی کی سپلائی (24) گھنٹے جاری رکھنے کے لیے TSNPDCL سے ضروری اقدامات جاری کرنے کی درخواست کی

 

۔اسی طرح پینے کے صاف پانی کی بلارکاوٹ سربراہی کو یقینی بنایا جائے۔میونسپل کونسل عادل آباد کو ضروری ہدایات جاری کرنے کی درخواست کی تاکہ شہر کو بالخصوص افطار اور سحر کے وقت صفائی رکھی جاسکے۔اسی طرح پولیس حکام کو رمضان کے مہینے کے دوران خاص طور پر افطار اور سحر کے دوران امن و سکون برقرار رکھنے اور رمضان المبارک کا مکمل مہینہ بالخصوص افطار کے وقت ٹریفک پولیس کو چالانات اور پولیس تنقیح نہ کرنے پر زور دیا۔اس کے علاوہ رمضان المبارک میں رات دیر گئے دکانات کھلے رکھنے کی اجازت سے متعلق بھی دراخوست کی گئی۔

 

جبکہ میونسپل کمشنر عادل آباد سے میونسپلٹی کے تمام 49 وارڈوں میں روشنی کا انتظام کرنے کی ہدایات جاری کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔پولیس اتھارٹی کو ہدایات جاری کرنے کی درخواست کی گئی کہ وہ کاروباری لوگوں کے ساتھ تعاون کریں جو فٹ پاتھ پر اپنا کاروبار کر رہے ہیں تاکہ رمضان کے مہینے کے دوران انہیں روزانہ اپنی روزی روٹی چلانے میں مدد مل سکے۔رمضان کے مہینے میں دیسی شراب (بیلٹ شاپس) اور گانجے کو بند کرنے، خصوصی طور پر مٹکا کھیلنے اور غیر سماجی عناصر (مجرموں) کے خلاف ضروری کارروائی کرنے اور شہر کی تمام مساجد میں پولیس پکٹنگ فراہم کرنے کے لیے ضروری کارروائی کرنے تحریری یادداشت میں بتایا گیا۔یادداشت میں ڈسٹرکٹ کلکٹر سے‌ درخواست کی گئی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران ضروری انتظامات کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کریں،

 

تاکہ مسلمانوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔جس پر ضلع کلکٹر نے تمام مسائل کی یکسوئی کے لئے متعلقہ عہدیداران کو مناسب ہدایت دینے اور موثر انتظامات کو یقینی بنانے کی یقین دھانی کرائی۔اس وفد میں جنرل سیکریٹری و نمایندہ کونسلر مجلس سید راشد لحق،کونسلر شاہ نواز الرحمٰن،نمایندہ کوآپشن ممبر و سیکریٹری محمد روہیت،نمایندہ کونسلر ظفر احمد،ٹاؤن سیکریٹریز شاہد خان،شکیل احمد و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button