نیشنل

نریندرمودی سے امیت شاہ کی ملاقات۔ لاک ڈاون پرتبادلہ خیال!

نئی دہلی 29 مئی (اردولیکس) وزیراعظم نریندمودی سے آج مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے ملاقات کی۔ اطلاعات ہیں کہ ان کے درمیان کورونا کی صورتحال اورلاک ڈاون کے مسئلہ پربات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ لاک ڈاون4 کا 31 مئی کو اختتام ہونے والا ہے۔ اس پس منظرمیں کل امیت شاہ نے ریاستوں کے چیف منسٹرس سے ویڈیوکانفرنس طلب کی تھی۔ اس تناظرمیں وزیراعظم سے امیت شاہ کی ملاقات اہمیت کی حامل سمجھی جارہی ہے۔ اس دوران چیف منسٹرگوا نے مزید نرمیوں کے ساتھ لاک ڈاون میں اور15 دن کی توسیع کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button