تلگو فلم اداکر موہن بابو کی گاڑی کو حادثہ

تلگو فلم اداکر موہن بابو کی گاڑی ہفتہ کی صبح حیدرآباد کے مضافات میں حادثہ کا شکار ہوگئی۔ معلوم ہوا ہے کہ اداکار اپنے ارکان خاندان کے ساتھ کار میں جارہے تھے کہ لکشمی گوڑہ کے پاس ان کی کار دوسری کار سے متصادم ہوگئی۔ حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔