تلنگانہ

تلنگانہ کے نرمل میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

نرمل: ریاست تلنگانہ کے نرمل مستقر میں تیندوے کی موجودگی سے عوام میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق بنگل پیٹ سے وشواناتھ پیٹ جانے والی سڑک کے پاس تالاب کے قریب مقامی افراد نے تیندوے کو دیکھ کر محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اطلاع دی۔

 

 

عہدیداروں نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے پٹرولنگ شروع کر دی ہے اور مقامی افراد سے خواہش کی ہے کہ وہ چوکنا رہیں۔محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق مقامی افراد نے انہیں مطلع کیا کہ رات تقریبا نو بجے کے بعد انہوں نے تیندوے کو دیکھا۔

 

 

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے عوام الناس سے خواہش کی ہے کہ وہ رات کے اوقات میں گھروں سے نکلنے سے احتیاط برتیں۔ سوشل میڈیا پر بھی تیندوے کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے مقامی افراد میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button