وجئے شانتی کے مکان میں چوری

تلگو فلم اداکارہ و سیاستداں وجئے شانتی کے مکان میں چوری کی واردات پیش آئی ۔ اداکارہ کے بھائی پرساد نے حیدرآباد کے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں چوری کی شکایت درج کروائی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ سونے اور ہیرے کے زیورات کے علاوہ دیگر قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا گیا۔پولیس نے کیس درج کرلیا۔