نیشنل

میری خوشی کا مقام – اذہان مرزا ملک

حیدرآباد-10 جون(اردو لیکس) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں لی گئی تصویر کو سوشیل میڈیا کے اہم ذرائع ٹوئیٹر اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہے۔انہوں نے اس تصویر کے ساتھ کئے گئے پوسٹ میں ”میری خوشی کا مقام۔اذہان مرزا ملک“لکھا ہے۔حیدرآبادی ٹینس اسٹار جن کی شادی شعیب ملک سے ہوئی تھی وقتا فوقتا اپنے بیٹے کے ساتھ مختلف مواقع پر لی گئی تصاویر کو سوشیل میڈیا کے اہم ذرائع پر شئیر کرتی رہتی ہیں،ان کی گذشتہ روز پوسٹ کی گئی اپنے بیٹے کے ساتھ لی گئی تصویر کو کافی پسند کیاجارہا ہے اور مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ہندوستان کے ساتھ ساتھ پاکستان سے بھی ان کے مداحوں نے اس تصویر کو پسند کرتے ہوئے ان کے بیٹے کیلئے نیک تمناوں کا اظہا رکیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button