ایجوکیشن

تلنگانہ میں 15 مارچ سے آدھے دن کا اسکول احکامات جاری

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں موسم گرما کے پیش نظر آدھے دن کے اسکولس کے سلسلے میں محکہ تعلیمات نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

 

اس مہینے کی 15 تاریخ سے اسکولس آدھے دن تک ہوں گے۔حکومت کے فیصلہ کے مطابق محکمہ تعلیمات نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ 15 مارچ سے 23 اپریل تعلیمی سال کے اختتام تک تلنگانہ کے سرکاری، خانگی، ایڈیڈ اسکولس آدھے دن کے ہوں گے۔

 

اسکولس کے اوقات کار صبح آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔ سرکاری اسکولس میں طلبہ کو ساڑھے 12 بجے کے بعد دوپہر کا کھانا کھلانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ دسویں جماعت کے امتحانات کے پیش نظر طلبا کے لیے خصوصی کلاسس برقرار رکھی جائیں

 

جن اسکولس میں دسویں جماعت کی امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں وہاں کے اوقات کار دوپہر ایک بجے سے شام پانچ بجے تک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button