عادل آباد کی لیڈی ڈاکٹر نے حیدرآباد میں پھانسی لے

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون ایم بی بی ایس ڈاکٹر نے حیدرآباد میں پھانسی لے لی۔ پتہ چلا ہے کہ ضلع عادل آباد، مندا مرری سے تعلق رکھنے والی انوشا نے ایم بی بی ایس مکمل کیا اور سکندرآباد کے ایک پرائویٹ اسپتال میں خدمات انجام دے رہی تھی۔ خاتون الوال علاقہ کی منجیرا کالونی میں عارضی طور پر مقیم تھی۔ ہفتہ کے دن اس نے پھانسی لےلی۔ معلوم ہوا ہے کہ اس نے پی جی میں داخلہ کے لئے متعدد مرتبہ انترنس لکھا تھا لیکن ناکام ہوئیں۔ شبہ کیا جاتا ہےکہ اسی تناو میں اس نے یہ قدم اٹھایا۔