کانگریس ایک ڈوبتا ہوا جہاز

مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ کانگریس کے پاس قیادت کا فقدان ہے اسی لئے ایک کے بعد ایک ریاست میں کانگریس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اسے علاوہ لیڈر پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ مرکزی وزیر نے پونے میں مہاراشٹرا میں بی جے پی ایگزیکیٹیو میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وینکیا نائیڈو نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی ایک ڈوبتا ہوا جہاز ہے۔