سردی کھانسی ہی نہیں یہ علامات ہونے پربھی ہوسکتے ہیں کورونا سے متاثر

نئی دہلی 23 جون (اردولیکس) ڈپارٹمنٹ آف ڈرمٹالوجی پی ی آئی ایم ای آر کے ڈاکٹرس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس اب اپنی علامتیں تبدیل کررہا ہے۔ تاحال سردی، کھانسی، اوربخارکوہی کووڈ 19 کی علامات سمجھا جارہا تھا لیکن اب جلد کے امراض بھی اس کی علامات میں شامل ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹرس کے مطابق کووڈ 19 سے متاثر20 فیصد افراد جلدی امراض سے متاثرہورہے ہیں۔ جسم پرسرخ دھبے اورسوجن قریب 12 دنوں تک برقراررہے تویہ کورونا کی علامات ہیں۔