آل پارٹی حریت کانفرنس سے سید علی گیلانی کی علحیدگی

نئی دہلی -29 جون ( اردو لیکس)  کشمیر کے علحیدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی نے آل پارٹی حریت کانفرنس چھوڑ دی ہے۔ 90 سالہ گیلانی، جو 1990 کی دہائی سے وادی کشمیر میں علیحدگی پسند تحریک کی قیادت کر چکے ہیں ، حریت کے تاحیات چیئرمین تھے۔

وہ  2010 سے زیادہ تر وقت گھر میں نظربند رہے۔ایک آڈیو پیغام میں ، سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ “موجودہ حالات” کی وجہ سے وہ آل پارٹی حریت کانفرنس سے استعفی دینے کا اعلان کر رہے ہیں۔