جنرل نیوز

چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت کو مضبوط کرے گا۔ ایس ڈی پی آئی

نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) اور الیکشن کمشنر (ای سی) کی تقرری کیلئے ایک کمیٹی کی تشکیل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی کے قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کو سپریم کورٹ آف انڈیا کے 378صفحات پر مشتمل اس فیصلے میں عدالت نے کسی اور فریق کو شامل کئے بغیر چیف الیکشن کمشنرزاور الیکشن کمشنروں کی تقرری میں حکومت کے یکطرفہ کردار کے طویل عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے مزید کہا ہے کہ جیسا کہ پانچ ججوں کی بنچ نے فیصلہ دیا ہے، اس مشکل کو دور کرنے کے انتظامات جمہوریت کو مزید جمہوریت کی طرف لے جائیں گے، جس کے نتیجے میں ایک قانون بن جائے گا اور اس سے جمہوریت کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم، حزب اختلاف پارٹی کے لیڈر یاپارلیمنٹ میں سب سے بڑی واحد پارٹی اور چیف جسٹس آف انڈیا پر مشتمل کمیٹی چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر کی تقرری میں چیک اینڈ بیلنس کا کام کرے گا، کیونکہ مذکورہ ادارہ انتخابی جمہوریت میں انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کیلئے عوام کو جوبداہ ہے۔ لہذا، ایس ڈی پی آئی اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے اور اسے جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے ایک اچھا قد م سمجھتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button