یوگا بن چکا ہے عوامی تحریک : وزیر اعظم نریندرمودی

وزیر اعظم نریندرمودی نے آج یوگا کے دوسرے بین الاقوامی دن سے متعلق تقریبات کے اہتمام میں چندی گڑھ میں شرکت کی ، جہاں 30 ہزار سے زائد شرکاء نے یوگا کے عوامی مظاہرے میں ان کے ساتھ حصہ لیا ۔
چندی گڑھ کے معروف کیپٹل کمپلیکس میں اجتماع سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک بھر کے تمام حصوں کے لوگ یوگا سے جڑ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے آگے بڑھ کر یوگا کے عالمی دن کے نظرئیے کو اپنا یا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماج کا ہر طبقہ بھی اس کوشش میں یکجا ہو کر آگے آیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا کا عالمی دن ، وہ دن ہے جو اچھی صحت سے مربوط ہے اور یہ اب ایک عوامی تحریک بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا اس لئے نہیں ہے کہ اس سے ہمیں کیا ملے گا بلکہ اس لئے ہے کہ ہم کیا ترک کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زیرو بجٹ کے ساتھ یوگا صحت بیمہ فراہم کرتا ہے اور امیر و نادار میں کوئی فرق نہیں کرتا ۔
وزیر اعظم نے آئندہ ایک سال کے دوران یوگا کے ذریعہ ذیا بیطس کے تکالیف کو کم سے کم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ یوگا کومقبول عام بنانے کے لئے کوشاں ہیں ، انہیں اعزاز دینے کے لئے دو ایوارڈ قائم کئے جائیں گے ۔ ایک ایوارڈ قومی سطح کا اور دوسرا بین الاقوامی سطح کا ہو گا ۔
وزیر اعظم نے یوگا کے عوامی مظاہرے میں شرکت کے لئے آئے لوگوں کے درمیان جا کر ان سے ملاقات کی اور ان سے گھل مل گئے ۔