تلنگانہ

تلنگانہ کے خانگی لیابس میں کورونا ٹیسٹنگ عارضی طورپربند

حیدرآباد 2 جولائی (اردولیکس) حیدرآباد کے خانگی لیابس نے عارضی طورپرکورونا ٹیسٹنگ روک دینے کا اعلان کیا ہے۔ آج سے 5 تاریخ تک ٹیسٹنگ روک دی جارہی ہے۔ آئی سی ایم آر نے شہر کے18 خانگی لیابس کو کورونا کے ٹیسٹنگ کی اجازت دی تھی۔ بعد ازاں مرکزی ٹیم نے یہاں کا دورہ کرتے ہوئے بعض خامیوں کی نشاندہی کی اورانھیں 48 گھنٹوں کے اندردرست کرنے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس دروان ٹیسٹنگ کرنے والے عملہ کو خصوصی تربیت دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button