ڈونالڈ ٹرمپ ماسک کو لازمی قراردینے کے حق میں نہیں

نئی دہلی 18 جولائی (اردولیکس) امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے عوام کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ماسک پہننے کا حکم نہیں دیں گے۔ ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ملک میں ماسک لازمی بنائے جانے کے حق میں نہیں ہیں۔ یہاں یہ ذکر بے جانہ ہوگا کہ ماسک کا استعمال امریکہ میں ایک سیاسی موضوع بن گیا ہے اور اس پرعوام کی رائے منقسم ہے۔ ٹرمپ چند دن قبل پہلی بار عوام میں ماسک پہنے نظرآئے تھے۔