سکریٹریٹ کے انہدام کا کام تیزی کے ساتھ جاری

حیدرآباد 18 جولائی (اردولیکس) تلنگانہ سکریٹریٹ کی انہدامی کاروائی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ واضح رہے کہ یہ معاملہ ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ تک پہنچا تھا جس کے بعد کچھ دنوں کیلئے انہدامی کاروائی پرروک لگائی گئی تھی۔ عدالت کی جانب سے سبزجھنڈی دکھائے جانےکے بعد انہدامی کاروائی تیز کردی گئی ہے۔ حکومت پیرتک یہ کام کرنے کے منصوبہ میں ہے۔ واضح رہے کہ تاحال انہدام کا کام 70 فیصد مکمل ہوگیا ہے۔