تلنگانہ

کورونا کی مریضہ ایمبولینس سے کود کر فرار – کریم نگر ضلع میں واقعہ

کریم نگر 25 جولائی(اردو لیکس)  کورونا سے متاثر ضعیف خاتون ایمبولبس کے ذریعہ اسپتال لے جانے کے دوران طبی اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہوگئی۔یہ واقعہ ضلع کریم نگر کے شنکرپٹنم علاقہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اس خاتون کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اس کو ایمبولنس کے ذریعہ کریم نگر کے اسپتال لے جانے کے لئے طبی اہلکار پہنچے تاہم راستہ میں پیشاب کرنے کے بہانے وہ ایمبولنس سے اتر گئی اور طبی اہلکاروں سے بچ کر فرار ہوکر دوبار شنکرپٹنم پہنچ گئی۔اس نے اسپتال جانے سے انکار کردیا۔اس کو کافی سمجھایاگیا تاہم اس نے اسپتال جانے سے انکار کردیا۔بعد ازاں اس کے ارکان خاندان کی جانب سے اس کو سمجھائے جانے کے بعد وہ ان کے ساتھ اسپتال جانے کے لئے رضامند ہوگئی

متعلقہ خبریں

Back to top button