تلنگانہ

تلنگانہ آر ٹی سی کو مستحکم کرنے فنڈس جاری کرنے عہیداروں کو چیف منسٹر کی ہدایت

چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے آر ٹی سی کو مستحکم کرنے کے لئے فوری طور پر 300 کروڑ روپیے جاری کرنے کی محکمہ فینانس کے عہیداروں کو ہدایت دی ہے اس کے علاوہ آر ٹی سی کو نئے بسوں کی خریدی کے لئے 350 کروڑ کا قرض دلوانے کے اقدامات پرزور دیا.چیف منسٹر نے آرٹی سی کی کارکردگی کا آج دوسرے دن وزیر ٹرانسپورٹ مہیندرریڈی,چیرمین ایس ستیہ ناراینا اور عہیداروں کے ساتھ جایزہ لیا.چیف منسٹر نے اسکولی بچوں کو دئے جانے والے بس پاس کی سبسیڈی کی 500 کروڑ کی رقم بھی جاری کرنے کی ہدایت دی.جی ایچ ایم سی 190 کروڑ روپیے کے نقصانات کو برداشت کرے گی.باقی حکومت برداشت کرے گی.جس سے انھوں  ہر سال کارپوریشن کو 700 کروڑ کے ہونے والے نقصان کی پانجائی ہوسکتی ہے انھوں نے عہیداوں کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کی امداد سے مستفد ہوتے ہوے کارپوریشن کو نقصان سے باہر لائیں.

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button