جنرل نیوز

عازمین حج 2024ضلع نظام آباد کے لے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی اہم اطلاع

نظام آباد 6/فروری (پریس نوٹ)مولانا شیخ اسماعیل عارفی صدر حج سوسائٹی ضلع نظام آباد کی اطلاع کے مطابق تمام عازمین وعازمات کے لئے میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہے چنانچہ حج سوسائٹی نظام آباد کی درخواست پر سٹی ملٹی اسپشالیٹی ہاسپٹل بودہن روڈ نظام آباد کی انتظامیہ نے مفت میگا ہیلتھ کیمپ کا انتظام کیا ہے جس میں عازمین حج کے تمام ٹسٹوں کے بعد مرکزی حج کمیٹی کی ہدایت کے مطابق میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا جاے گا تمام عازمین سے اپیل ہے کہ وہ کل 7/فبروری سے 9/فبروری تک صبح 10/بجے تا شام 6/بجے تک ہاسپٹل پہونچ کر اپنا سرٹیفکیٹ حاصل کرلیں اس موقع پر عازمین حج کی رہنمائی کے لئے حج سوسائٹی نظام آباد کے ذمہ داران موجود رہیں گے حج سوسائٹی نظام آباد کے منعقدہ اجلاس میں وسیم احمد خان خازن نصیرالدین معتمد محمد حامد علی عمران شریف اورمولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button