چیف منسٹرتلنگانہ کی عید کی مبارکباد

حیدرآباد یکم اگست (اردولیکس) چیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھرراؤ نے ریاست کے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد پیش کی. اس موقع پر اپنے ایک پیام میں انھوں نے کہا کہ یہ تہوار قربانی کاتہوار ہے جو ہمیں ابراہیم علیہ السلام کی اُن اعلیٰ تعلیمات کی یاد دہانی کراتا ہے جو ہمیشہ (بالخصوص کوویڈ – 19 وباء کے ان ایّام میں) دوسروں کے تئیں جذبہ قربانی، رحمدلی اور تحمل کا مظاہرہ کرنے سے متعلق ہیں۔