تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نتایج جاری

تلنگانہ میں انٹر میڈیٹ کے نتایج جاری ہوگئے.فرسٹ ایر میں 66 فیصد اور سکنڈ ایر میں 41 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی.محکمہ تعلیم کے اسپیشل چیف سکریٹری آچاریہ راجو نے بتایا کہ فرسٹ ایر میں 302340 طلبا میں 199139 طلبا اور سکنڈ ایر میں 150609 طلبا میں 61438 طلبا کامیاب ہوے.فرسٹ ایر میں ضلع رنگاریڈی 80 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا.میدک 51 فیصد کامیابی کے ساتھ آخری نمبر پر رہا.سکنڈ ایر میں عادل آباد 61 فیصد کے ساتھ پہلا نمبر حاصل کیا.حیدراباد 31 فیصد کامیابی کے ساتھ آخری مقام پر رہا.