وزیراعظم کریں گے 25 جون کو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کا آغاز

وزیراعظم نریندر مودی  25 جون 2016 کو ‘‘اسمارٹ سٹی چیلنج کامپٹیشن  ’’کے پہلے مرحلے میں 20 چنندہ اسمارٹ سٹی منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے اسمارٹ سٹی پروجیکٹس  کا آغاز کریں گے۔ اس کےساتھ ہی  ملک   میں حکومت کے ذریعہ  شروع کئےگئے نئے شہری  مشن کے تحت  زیر غور مجموعی اور مربوط  شہری ترقیاتی  پروگرام کا بھی آغاز ہوگا۔
وزیراعظم شہر کے 5000 افراد کی گنجائش  والے شیواجی چھترپتی اسپورٹس  کا مپلکس میں شہری  ترقیات کے وزیر وینکیانائیڈو  کی صدارت میں  منعقدہ  ایک پروگرام میں اسمارٹ سٹی منصوبے  کے تحت پنے  کے 14 اسمارٹ سٹی پروجیکٹس کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے گورنر ودیا ساگر راؤ اور وزیراعلی دیویندر فڑنویس بھی شرکت کریں گے  اسی روز  تقریباً  1.770 کروڑ  روپے کے سرمایہ  والے  ایسے ہی  69 دیگر پروجیکٹس  کا بھی آغاز کیاجا ئے گا۔