جنرل نیوز

اوٹکور میں تحریری مقابلہ بعنوان ٹیپو سلطان شہیدؒ

اوٹکور : 13 نومبر (اردو لیکس) ٹیپو وائس اوٹکور کی جانب سے ایک تحریری مقابلہ ٹیپو سلطان شہیدؒ کی سوانح حیات پر رکھا گیا۔ جس کی نگرانی عبدالرشید نگری نے انجام دی۔ پریس کانفرنس کے ذریعے ٹیپو وائس اوٹکور کے صدر محمد مزمل چاندی نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی میں مسلمان رہنماؤں اور علماء کرام نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اس دیش کی آزادی کی خاطر سب سے پہلے مسلمانوں نے ہی انگریزوں سے جنگ کی اور ہر طرح کی قربانیوں دی گئی۔ کئی بار جیل گئے اور کالا پانی کی سزائے قید و بند کی مشکلات و تکلیفیں برداشت کی اور اس ملک کی آزادی کی خاطر اپنی جانوں کو قربان کیا ۔ آج ملک ہندوستان میں مسلم مجاہدین آزادی کی تاریخ کو مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے جوکہ نہ ممکن ہے۔ اس تحریری مقابلہ کے منعقد کرنے کا مقصد ہندوستان کی آزادی کے پہلے مجاہد آزاد ٹیپو سلطان شہیدؒ کی قربانیوں اور ان کی زندگی اور ملک کی آزادی میں مسلمانوں کی قربانیوں سے طلباء و طالبات کو واقف کروانا ہے ۔

یہ مقابلہ 13 نومبر بروز اتوار بوقت 2 بجے تا 30 :4 ملت اسلامیہ ہائی اسکول اوٹکور میں رکھا گیا۔ جس میں جملہ 70 طلباء و طالبات نے داخلہ لیا تھا جس کی کثیر تعداد امتحان میں شامل رہی ۔ وجاہت اللہ نے کہا کہ اس پروگرام میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو پہلا انعام 5,000 ہزار روپے اور ایک میڈل دوسرا انعام 3,000 ہزار روپے اور ایک میڈل اور تیسرا انعام حاصل کرنے والوں کو 15,00 اور ایک میڈل دیا جائے گا اور اس طرح 5 طلباء و طالبات اور ترغیبی انعامات دیئے جائیں گے۔ ایک جلسہ عام جو کہ بتاریخ 20 نومبر کو منعقد ہوگا ۔ اس جلسہ عام کے ذریعے ان انعامات کو تقسیم کیا جائے گا۔ اس موقع پر ٹیپو وائس اوٹکور کے ممبران نواز الحاق نگری ‘محمد شعیب حسن آباد و محمد مڑکی و دیگر ممبران موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button