ہجڑے سے لومیاریج

بھارت کی ریاست کرناٹک میں ایک نوجوان نے ہجڑے سے شادی کرلی۔ موضع گنگاوتی کے کوپلہ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ شیوا نے 24 سالہ ہجڑے رادھیکا سے شادی کرلی۔ اس شادی کی شیوا کے گھر والوں نے مخالفت کی جس پر وہ جمعرات کو پولیس سے رجوع ہوئے اور ان دونوں نے تحفظ فراہم کرنے کی خواہش کی۔ شیوا نے کہا کہ ان دونوں نے لو میاریج کی ہے اور وہ ایک دوسرے کو چاہتے ہیں۔