انٹر نیشنل

دبئی سے آنے والا طیارہ کیرالہ میں حادثہ کا شکار۔16ہلاک 184 زخمی

کوزی کوڈ 8اگست(اردو لیکس) کیرالہ کے کوزی کوڈ کے کری پور ہوائی اڈہ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل گیا اور حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ طیارہ دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ۔ یہ طیارہ دبئی سے کوزی کوڈ آرہا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس طیارہ میں 184 افراد سوار تھے ۔ اس طیارہ حادثہ میں پائلٹ سمیت 16 مسافرین کی موت کی تصدیق ہوئی ہے ۔ جبکہ 123زخمی ہوگئے۔ زرائع کے مطابق دبئی سے آنے والے اس طیارہ میں 10 نوزائیدہ بچے اور عملہ کے چھ ممبران سمیت کل 184 افراد سوار تھے ۔ اطلاعات کے مطابق اس فلائٹ کا نمبر IX1344  ہے ۔ طیارہ نےدبئی سے شام کے چار بج کر 45 منٹ پر اڑان بھری تھی ۔ شام کو سات بج کر 41 منٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارہ رن وے سے پھسل گیا ۔حادثہ کی تحقیقات ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بیوروکی جانب سے کی جایے گی۔ شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے اس حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس حادثہ کی رسمی جانچ اے اے آئی بی کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایئر انڈیا اور ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی ٹیمیں ممبئی اور دہلی سے کوزی کوڈ کیلیے روانہ ہوگئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button