تلنگانہ

تلنگانہ میں بیک وقت 9 میڈیکل کالجوں کا چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد _ 15 ستمبر ( اردولیکس) ملک کے طبی میدان میں جمعہ کو تلنگانہ میں ایک نیا ریکارڈ درج ہوا ہے ۔ 9 سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایک ہی دن کلاسز کا آغاز ہوا۔ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کاماریڈی، کریم نگر، کھمم، جئے شنکر بھوپال پلی، کمرمبھیم آصف آباد، نرمل، راجنا سرسلہ، وقارآباد اور جنگاوں اضلاع میں ریاستی حکومت کے ذریعہ قائم کردہ میڈیکل کالجوں کی کلاسوں کا عملی طور پر افتتاح کیا۔ وزیر صحت ہریش راؤ، حکومت کے پرنسپل سکریٹری شانتی کماری کے ساتھ کئی ایم ایل ایز، ایم ایل سی، ایم پی اور محکمہ صحت کے افسران نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button