جرائم و حادثات

مسلم خاندان کے چار افراد کا بے دردی سے قتل _ مرنے والوں میں ماں اور تین بچے: کرناٹک کے اڈپی ضلع میں دل دہلا دینے والا واقعہ

بنگلور _ 12 نومبر ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک کے اڈپی میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں مسلم خاندان کے 4 افراد کا   نامعلوم شخص نے انتہائی بے دردی سے قتل کردیا۔ حملہ آور نے خاتون اور ان  کے تین بچوں کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔ حملے میں ایک اور خاتون بھی شدید زخمی ہوگئی۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح ایک نقاب پوش شخص کیمانو کے علاقے میں ایک گھر میں گھس گیا۔ اس نے گھر میں سوئی ہوئی دو خواتین اور تین بچوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ 46 سالہ حسینہ اور اس کے 23، 21 اور 12 سال کے تین بچے چاقو کے حملے میں ہلاک ہوئے۔ ایک اور شدید زخمی خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا اور اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

اڈپی ضلع کے ایس پی ارون کمار نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ متوفی کا شوہر خلیج میں کام کرتا ہے۔ زخمی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتی کہ اس کے تین بچوں کے قتل کی وجہ کیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔

 

قتل کا یہ  واقعہ اڈپی ضلع کے  سنتھی کٹے نیجارو کے قریب ترپتی نگر میں پیش آئی ۔ ماں اور تین بچوں کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔مرنے والوں کی شناخت حسینہ (46)، افنان (23)، عیناز (21) اور عاصم (12)  کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔ حسینہ کی ساس شدید زخمی اور ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button