ایجوکیشن

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ 3 اپریل سے دسویں جماعت کے امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم نے عہدیداروں کے ساتھ دسویں کے امتحانات کی تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سے امتحانات چھ پرچوں اور 100 فیصد نصاب کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ طلباء کو ماڈل سوالیہ پرچے فوری طور پر دستیاب کرائیں۔ 10ویں جماعت کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء کے لیے خصوصی کلاسز تجویز کی گئی ہے ۔ چھٹیوں میں بھی خصوصی کلاسز کا انعقاد کیا جائے۔ متعلقہ مضامین میں پسماندہ طلباء کی شناخت کرکے انہیں الگ سے پڑھانے کی ہدایت دی گئی۔ فروری اور مارچ کے مہینوں میں فری فائنل امتحانات منعقد کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button