تلنگانہ

تلنگانہ:لاری نہرکے پانی میں بہہ گئی۔ڈرائیورنے درخت کو پکڑ کر جان بچائی

حیدرآباد 15 اگست (اردولیکس)  تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں ایک لاری بارش کے پانی میں بہہ گئی۔یہ واقعہ ضلع کے کوہیڑامنڈل کے بسواپوربرج کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے نہر کو پانی کرنے کی کوشش کی۔ڈرائیور اپنی جان بچانے کے لئے گاڑی سے کود پڑا اور ایک درخت پر چڑھ گیا۔ایک راہگیر جس نے اس کو دیکھا فوری مقامی عہدیداروں کو چوکس کیا۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وزیرفائنانس ہریش راو نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ این ڈی آرایف کی خدمات کو حاصل کریں تاکہ اس شخص کی جان بچائی جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button