تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد 25 اگست (اردولیکس) شمالی خلیج بنگال اور اس سے متصل علاقہ میں بنا ہوا کے کم دباو کا علاقہ اب ہوا کے شدید دباو میں تبدیل ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ رائل سیما۔ جنوبی ساحلی تمل ناڈو کاشمالی۔جنوبی تلاطم اب رائل سیما تا جنوبی تمل ناڈو اور سمندری سطح سے 0.9اوپر مرکوز ہے۔اس بلیٹن میں تلنگانہ میں بعض مقامات پر منگل اور اس کے اگلے دن گرج وچمک کے ساتھ بارش کا انتباہ دیاگیا ہے۔اے پی کے رائل سیما میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش ہوئی۔شمالی ساحلی اے پی اور یانم میں 27اور28اگست کوایسی صورتحال ہوگی۔اس بلیٹن میں کہا گیا کہ اندرون دو دن تلنگانہ میں بارش کا امکان ہے۔جنوب مغرب مانسون ساحلی اے پی،یانم میں معمول کے مطابق ہے،تلنگانہ اور رائل سیما میں کمزور ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button