مبارکباد

مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے مقامی ایس آئی عبدالرشید کو تہنیت و گلپوشی

ناراین پیٹ-31 اگست( اردو لیکس)ضلع ناراٸن پیٹ مکتھل حلقہ اسمبلی کے اوٹکور مستقر میں محرم یوم عاشورہ امام حسن و حسین کا علم جلوس اور گنیش وسرجن کا پرامن اختتام پذیر ہوا۔ ضلع ایس پی ڈاکٹر چیتنا کی زیر نگرانی میں ان دو تہواروں کو ہر سال کی طرح اس سال بھی پولیس کی بھاری جمعیت کے ساتھ پولیس دستہ کو تعینات کرتے ہوٸے اور رواداری کا سلوک پیش کرتے ہوٸے پرامن انعقاد عمل میں لایاگیا۔کیونکہ اوٹکور کٸی سال سے ایک حساس مقام جانا جاتا ہےجس کی شناخت متحدہ محبوب نگر ضلع میں مثالی نمونہ پیش کرتی ہے۔کورونا مہلک وبا کے پیش نظر حکومت تلنگانہ کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوٸے اوٹکور مستقر میں ضلع ایس پی ڈاکٹر چیتنا نے یوم عاشورہ اور گنیش وسرجن جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیرعمل میں لایاگیا۔اس دوران مقامی ایس آٸی عبدالرشید نے اوٹکور کے ان دو تہوار میں گنگا جمنا تہذیب کو برقرار رکھتے ہوٸے اپنی پولیس ٹیم کے ساتھ ایک اہم نمایاں رول ادا کیا ہے۔اس سلسلہ میں مقامی مجلس اتحادالمسلمین اوٹکور کے صدرعبدالمنیر کی ہدایت پر مجلس کے نوجوانوں نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر ایس آٸی عبدالرشید و اےایس آٸی کو نمایاں رول ادا کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوٸے شال پوشی کی گٸی اور اسٹاف میں مٹھاٸی تقسیم کی گٸی۔اس موقع پرایس آٸی نے مجلس پارٹی کا اظہار تشکر کیا اور انہوں نے کہا کہ ایسے ہی گنگا جمنا تہذیب کو برقرار رکھتے ہوٸے پرامن طریقے سے تمام تہوار کو عقیدت کے ساتھ منانے کی عوام سے اپیل کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button