تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے چند گھنٹے باقی _ 3 دسمبر کو نتائج

حیدرآباد _ تلنگانہ  اسمبلی کے انتخابات 30نومبر کوہونے والے ہیں  اس کے لئے چند گھنٹے باقی رھ گئے ہیں جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ پولنگ کل صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔ 3دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

انتخابات میں قومی،علاقائی اور دیگر جماعتوں کے جملہ2290 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں 221 خواتین اور ایک زنخہ شامل ہے۔ ریاست میں تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ ووٹر ہیں، ریاست بھر میں 35 ہزار 655 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔رائے دہی کو آسان، آزادانہ اور منصفانہ بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ نقدی اور شراب کی منتقلی کو روکنے کے لیے اضلاع میں کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کررہے ہیں

 

۔اس مرتبہ 27 ہزار 178 افرادنے گھر بیٹھے ووٹ کا استعمال کیا۔ان میں 15 ہزار سے زیادہ ضعیف افراد شامل ہیں۔پولنگ ڈیوٹی پر مامور ایک لاکھ 48 ہزار عملے نے پوسٹل بیلٹ کا استعمال کیا۔94 پولنگ ا سٹیشنوں میں ویب کاسٹنگ کی کی جائے گی۔ 7,000 سے زیادہ پولنگ ا سٹیشنوں کے باہر کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں۔ووٹ کے استعمال کیلئے رائے دہندگان کو اپنے ووٹر شناختی تصویری شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔

 

پولنگ 106 حلقوں میں شام 5 بجے تک جاری رہے گی اور 13 مسائل سے دوچار حلقوں میں شام 4 بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔ سرپور، چننور، بیلم پلی، منچیریال، آصف آباد، منتھنی، بھوپال پلی، ملگ، پیناپاکا، ایلندو، کوتہ گوڑم ، اشواراؤپیٹ اور بھدراچلم حلقوں کی شناخت مسائل سے دوچار حلقوں کے طور پر کی گئی ہے۔ ان حلقوں میں پولنگ شام 4 بجے ختم ہو جائے گی۔

 

الکٹرانک ووٹنگ مشینیں، پولنگ کا دیگر سامان اور پولنگ عملہ پہلے ہی متعلقہ پولنگ سٹیشنوں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریاست بھر میں 35 ہزار 655 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 12 ہزار 311 مراکز کی شناخت مسائل سے دوچار پولنگ مراکز کے طور پر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button