تلنگانہ کے کئی مقامات پر بارش

مانسون کے اثر سے ریاست تلنگانہ کے کئی مقامات پر بارش ہورہی ہے۔ ہفتہ کی رات سے حیدرآباد، رنگا ریڈی کے علاوہ تلنگا نہ کے تمام اضلاع میں موسلادھار بارش ہورہی ہے۔  اتوار کی صبح سے بھی حیدرآباد میں موسم ابرآلود ہے بعض مقامات پر بوندا باندی کی بھی اطلاعات ہیں۔ کل رات نلگنڈہ کے ولی گونڈہ میں 9.12 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی  جبکہ کھمم ضلع میں بجلی گرنے سے دو خواتین کی موت ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں کے دوران تلنگانہ میں  زبردست بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔