20 روپئے کیلئے باپ کے ہاتھوں بیٹے کا قتل

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں 20 روپئے چرانے پر باپ نے اپنے بیٹے کا قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ موضع کنکیرلو کے رہنے والے انٹرمیڈیٹ کے طالب علم چندر شیکھر نے اپنے باپ کی جیب سے 20 روپئے نکال لئے تھے۔ اس بات کاپتہ چلتے ہی چندرشیکھر پر ا سکے باپ نے لاٹھی سے حملہ کردیا جس کی وجہہ سے لڑکے کی موت ہوگئی۔ پولیس نے باپ کوحراست میں لے لیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے برہمی کی حالت میں یہ حرکت کی۔