سٹی بس میٹرو ٹرین کے پلرسے ٹکرا گئی، 8 زخمی

حیدرآباد میں اتوار کو بے قابو آر ٹی سی بس میٹرو ٹرین کے پلر سے ٹکرا گئی۔ پتہ چلا ہے کہ کونڈہ پور سے سٹی بس سکندرآباد کی طرف جارہی تھی ، جیسے ہی بس کلاک ٹاور کے پاس پہنچی اچانک کتا سامنے آگیا جس کی وجہہ سے گاڑی بے قابو ہوکر پلر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں بس میں سوار 8 مسافرین اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔