ایڈوکیٹ کو کار میں زندہ جلادیا گیا

تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی میں ایڈوکیٹ کو کار میں زندہ جلادیا گیا۔ پتہ چلا ہے کہ کشائی گوڑہ سے تعلق رکھنے والے ایڈوکیٹ اودئے کمار کو کسی نے کیسرا کے قریب کار کے ساتھ آگ لگادی جس کی وجہہ سے وہ زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔ پرانی دشمنی کا شبہ کیا جارہا ہے۔ پولیس کو اتوار کی صبح سنسان مقام پر کار جلی ہوئی نظر آئی قریب جاکر دیکھنے تک اس میں جھلسی ہوئی نعش موجود تھی۔