چندرابابو نائیڈو پہنچے ہانگ کانگ

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو اپنے سرکاری دورہ پر اتوار کی صبح ہانگ کانگ پہنچے۔ ہفتہ کی رات 12 ارکان کے ساتھ وہ دہلی سے چین کے دورہ پر روانہ ہوئے تھے۔ وہ 28 جون کو منعقد ہوے والی ورلڈ ایکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے یہ وفد چین کے دورہ پر ہے۔