چیف منسٹرکرناٹک کو خاتون نے سر عام چوم لیا

کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا کو آج ایک انوکھا تجربہ ہوا جب ایک خاتون نے سرعام انھیں چوم لیا۔ یہ ویڈیو وائرل کی طرح سوشیل میڈیا پر پھیل گیا۔ ہوا یہ کہ بنگلور میں منعقدہ ایک تہنیتی  پروگرام میں نوجوان خاتون گریجا سرینواس نے تہنیت پیش کرنے کے بعد چیف منسٹرکے گال ہر ا سر عام اسٹیج پر بوسہ لیا اور وہاں  سے شرما کرچلی گئی  اس کے بعد یہ منظر تمام ٹی وی چینلوں پر نشر کیا گیا۔ بعد ازاں خاتون نےوضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سدا رامیا ان کے والد کی طرح ہیں اور پہلی مرتبہ انھیں چیف منسٹر سے ملاقات کا موقع ملا اوراںھوں نے خوشی سے بوسہ لیا۔