تلنگانہ

حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے کئی مقامات پر بارش

حیدرآباد -14 ستمبر ( اردو لیکس) محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے کئی علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران ریاست کے مختلف مقامات سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔منچریال،کومرم بھیم آصف آباد، عادل آباد،کریم نگر، سدی پیٹ،جئے شنکر بھوپال پلی، مُلگ،بھدرادری کوتہ گوڑم،ورنگل اربن،ورنگل رورل،محبوب آباد،جنگاوں،یادادری بھونگیر،کھمم، سوریہ پیٹ،نلگنڈہ،رنگاریڈی،میڑچل،ملکاجگری،حیدرآباداور ناگرکرنول اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ سب سے زیادہ 150.8ملی میٹر بارش سوریہ پیٹ ضلع کے ترملگری منڈل میں ریکارڈ کی گئی۔نرمل،راجنا سرسلہ،جئے شنکر بھوپال پلی، میدک،میڑچل ملکاجگری،نلگنڈہ،محبوب آباد،سوریہ پیٹ،کھمم اور بھدرادری کوتہ گوڑم میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 64.5ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ آج رات دیر گئے حیدرآباد میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button