تلنگانہ

سابق ایم پی کویتا کے ٹوئیٹر پر 10 لاکھ فالوورس ہوگئے 

حیدرآباد -20 ستمبر ( اردو لیکس)تلنگانہ کے حلقہ لوک سبھا نظام آباد کی سابق رکن پارلیمنٹ و تلنگانہ جاگرتی تنظیم کے صدر کویتا کے ٹوئیٹر پر ایک ملین ( دس لاکھ) فالوورس ہوگئے ہیں۔ کویتا جنوبی ہند کی پہلی خاتون سیاست دان کے طور پر ابھری ہیں جن کے ایک ملین فالوورس ٹوئیٹر پر ہوگئے ہیں۔ تلنگانہ کے علاوہ ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے افراد بھی ان کے فالوورس ہیں۔ کویتا جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر بھی ہیں نے 2010ء میں ٹوئیٹر اکاونٹ بنایا تھا۔ مائیکرو بلاگنگ کی اس اہم سائیٹ پر مدد کے خواہشمندوں کے ٹوئیٹس پر وہ ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کی مدد کو یقینی بناتی ہیں۔ کویتا نے ان کے ٹوئیٹر پر ایک ملین فالوورس پر تمام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا ”ہم ایک ملین ہوگئے ہیں۔ غیرمشروط تعاون پر آپ تمام کا شکریہ“۔

متعلقہ خبریں

Back to top button